ثانیہ مرزا

ریسلنگ فیڈریشن چیف پر ہراسانی کے الزامات، ثانیہ مرزا بھی بول پڑیں

دہلی(رپورٹنگ آن لائن)بھارتی ریسلرز کی جانب سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف برج بھوشان شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیے جانے کے بعد نامور ریسلرز تاحال احتجاج کر رہے ہیں۔

اب بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرز ا نے بھی ریسلرز کے لیے آواز بلند کردی ہے اور کہا کہ ان ایتھلیٹس نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ہم سب نے ان کے ساتھ جشن منایا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی حساس اور سنگین الزامات ہیں،امید ہے کہ سچ جو بھی ہو، انصاف ضرور ملے گا،واضح رہے کہ ٹاپ بھارتی ریسلرز نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف اور دوسرے ٹرینرز پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جنہیں یقین دلایا گیا تھا کہ حکومت معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ایکشن لیگی جبکہ رپورٹ کو بھی پبلک کیا جائیگا۔