رپورٹنگ آن لائن۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن اے لاہور مشتاق فریدی کی ہدایات پر پراپرٹی ٹیکس زون 13 میں تعینات انسپکٹر متین بودلہ نے ڈی ایچ اے لاہور میں واقع ڈولمن مال کی انتظامیہ سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ریکوری کرلی ہے۔
ڈیڑھ کروڑ روپے ریکوری پر ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے انسپکٹر متین بودلہ شاباش دیتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ صوبے بھر میں تمام بڑے نادہندگان سے ٹیکس ریکوری کی جائے قانون سب کے لئے یکساں ہے کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
ڈی جی ایکسائز نے تمام ڈائریکٹروں پر زور دیا کہ بڑے نادہندگان سے ریکوری کے لئے خود فیلڈ میں بجائیں