ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد کراچی میں رکن رابطہ کمیٹی، رکن صوبائی اسمبلی سندھ و سابق ایم این اے عبدالوسیم سے ملاقات

اوکاڑہ ( شیر محمد)ملاقات کے دوران وفد نے عبدالوسیم کو ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے “پشاور تا کراچی ٹرین مارچ” کے مقاصد اور اس کے پس منظر سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ اس موقع پر عبدالوسیم نے آر یو جے کی صحافیوں کے حقوق کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو سراہا اور کہا کہ علاقائی صحافی ملک کا اصل چہرہ اجاگر کرتے ہیں، ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر سطح پر عملی اقدامات ضروری ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ان کے جائز مطالبات کی حمایت کے لیے وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔وفد نے عبدالوسیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آر یو جے پاکستان کا ٹرین مارچ صحافیوں کی آواز کو ملک بھر میں مضبوطی سے اجاگر کرنے کا ایک تاریخی قدم ہے۔