ریت رائلٹی 12

ریت رائلٹی کی آڑ میں جگا ٹیکس، محنت کش سراپا احتجاج — انتظامیہ کی معنی خیز خاموشی

اوکاڑہ ( شیر محمد)حویلی لکھا میں ریت رائلٹی کے نام پر ریڑھی بانوں، رکشہ ڈرائیوروں اور ٹریکٹر ٹرالی مالکان سے جبری طور پر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

محنت کشوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ صرف دکھاوا ہے، اصل میں غنڈہ گرد عناصر کھلے عام جگا ٹیکس وصول کر رہے ہیں — اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ انتظامیہ سب جان کر بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا معاشی استحصال فوری روکا جائے، اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں