رسم عمروف

ریاض میں امریکیوں کے ساتھ ہماری ملاقات فائدہ مند رہی ، یوکرین

کیف (رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے وزیر دفاع رسم عمروف نے کہاہے کہ روس کے ساتھ جنگ کی روک تھام کے حوالے سے ریاض میں یوکرینی اور امریکی عہدے داران کے بیچ منعقد ہونے والی بات چیت کا دور فائدہ مند رہا۔

عمروف نے بات چیت میں یوکرینی وفد کی صدارت کی۔عرب ٹی وی کے مطابق یوکرینی وزیر دفاع نے سوشل نیٹ ورک کے ذریعے بتایا کہ امریکی ٹیم کے ساتھ ہماری ملاقات مکمل ہو گئی۔

اس دوران میں بات چیت فائدہ مند اور موضوع پر مرکوز رہی۔ ہم نے مرکزی نکات پر بات کی جن میں توانائی شامل ہے۔عمروف کے مطابق یوکرین اپنے مقصد پر کام کر رہا ہے جو ایک منصفانہ اور پائے دار امن ہے۔