سعودی ایئر

ریاض ایئرکو آپریشنز شروع کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ کا اجرا

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)سعودی ایئر کی نئی فضائی کمپنی کو آپریشنز شروع کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات سول ایوی ایشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتائی ہے۔

‘ریاض ایئر’ سعودی عرب کے ‘ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ’ کی زیر ملکیت ہے۔ جس نے اپنے آپریشنز شروع کرنے سے پہلے وہ تمام شرائط پوری کر لی ہیں ۔ جو آپریشنز کے لیے ضروری قرار دی جاتی ہیں۔ ان شرائط میں ریگولیٹری اور حفاظتی اقدامات اہم تر ہوتے ہیں۔

اس کامیابی کے بعد ‘ ریاض ایئر اپنے 100 بین الاقوامی شہروں کے ساتھ رابطے میں آنے کا ہدف حاصل کر لے گی اور 2030 تک سعودی معیشت کے لیے 20 ارب ڈالر کا حصہ ڈال سکے گی۔