وزیراعظم 259

ریاست کے بیانیہ کی جنگ فرنٹ فٹ پر آکر لڑیں، وزیراعظم کی پنجاب کے سینئر وزرا کو ہدایت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم نے پنجاب کے سینئر وزرا کو خاموشی توڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ملک اور ریاست کے بیانیہ کی جنگ فرنٹ فٹ پر آکر لڑیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے سینئر وزرا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیراعظم نے پارٹی موقف بہتر انداز میں اجاگر کرنے پر فیاض الحسن چوہان کی تعریف کی اور کہا فیاض الحسن چوہان کی طرح دوسرے وزرا بھی کھل کر سامنے آئیں۔ عمران خان نے پنجاب کے وزرا کو پارٹی موقف بھر پور انداز سے اجاگر کرنے کا ٹاسک دیا۔ وزیراعظم سے میاں محمود الرشید، یاسمین راشد، راجہ بشارت نے منگل کے روز ملاقات کی۔ فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس، راجہ یاسر ہمایوں، انصر مجید بھی وزیراعظم سے ملے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں