شہبازاکمل جندران۔۔۔
مدینہ جیسی ریاست بنانے کی دعویدار حکومت کو صرف پنجاب میں روزانہ شراب کی ڈیوٹی (ٹیکس) کی مد میں46 لاکھ روپے سے زائد انکم ہونے لگی ہے۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اعدادوشمار کے مطابق 2018 سے 2021 تک محض تین برسوں کے دوران حکومت کو شراب کی فروخت پر وینڈ فیس اور سٹل ہیڈ ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طورپر 5 ارب 11 کروڑ 97 لاکھ43 ہزار 97 روپے کی آمدن ہوئی۔
2018-19 میں ایک ارب 51 کروڑ 92 لاکھ 62 ہزار181 روپے کی آمدن ہوئی ۔
2019-20 میں دو ارب 35 کروڑ 28 لاکھ 42 ہزار290 روپے کی آمدن ہوئی۔
جبکہ 2020-21 میں شراب کی فروخت سے ٹیکس یا ڈیوٹی کی مد میں حکومت کو محض پنجاب میں ایک ارب 24 کروڑ 76 لاکھ 38 ہزار600 روپے کی آمدن ہوئی۔