نیاز اللہ نیازی

رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، نیاز اللہ نیازی

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں،رہنمائوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے حکم کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 11 بجے جیل پہنچے، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ جیل انتظامیہ کو رہنمائوں کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے۔