شہباز اکمل جندران۔۔۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد کے سائبر کرائم ونگ نے رپورٹنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کی موٹر برانچ میں جعلسازوں کے خلاف بڑا ایکشن لیا ہے۔اور ڈی ای او اویس امجد، ایم ٹی سی صابر سیال ،بلال ارشد،حافظ عمران، شفقت منیر اور شیخ عمر منیر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ڈی ای او اویس امجد اورحافظ عمران کو گرفتار کرلیا ہے۔اہکاروں پر مقدمہ PECA ACT 2016اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔


مذکورہ اہکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے جے سی او ریحان سمیت دیگر ایم ٹی سیز اور ڈی ای اوز کے پاسورڈ چوری کئے اور Un-Fedڈیٹا کی آڑ میں سینکڑوں گاڑیوں کی بوگس فیڈنگ کی، ٹوکن ٹیکس کی جعلی اپڈیشن کی، بوگس سمارٹ کارڈ جاری کئے اور جعلی انٹریاں کیں۔