470

“رپورٹنگ” کی خبر پرایکشن۔وزیراعظم کے حلقے میں 25ارب روپے کے ٹینڈر کینسل،چیف انجنئیر او ایس ڈی بنادیاگیا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

نئے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے حلقہ میانوالی میں ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے سرگودھا اور خوشاب اضلاع میں بڑے تعمیراتی منصوبوں کو مبینہ طورپر زیادہ سے زیادہ کمیشن کھانے کے لئے غیرقانونی طور پر ٹکڑوں میں بانٹے جانے کی خبر رپورٹنگ ڈاٹ کام میں شائع ہوئی تو بات وزیراعظم ہاوس تک جاپہنچی اور 26اگست کو ہونے والے ٹینڈر کینسل کردیئے گئے۔اسی طرح سرگودھا ڈویژن میں 16اور 17اگست کو بیسیوں سٹرکوں کی تعمیر کے لگ بھگ 10ارب روپے کے ٹینڈرز بھی منسوخ کردیئے گئے۔جبکہ گورنر پنجاب کے حکم پر چیف انجنئیر ہائی ویز نارتھ پنجاب وسیم طارق کو او ایس ڈی بناتے ہوئے ان کی جگہ چیف انجنئیر بلڈنگز سنٹرل پنجاب محمد ریاض کو تعینات کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سنٹرل ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی نے سرگودھا، خوشاب، میانوالی 56 کلومیٹر طویل روڈ کی تعمیر کے لئے 2 جون2021 کو 7 ارب 78 کروڑ روپے کی منظوری دی۔تاہم چیف انجنئیر ہائی ویز نارتھ پنجاب وسیم طارق اور سپرنٹنڈنٹ انجنئیرشفقت حسین بخاری اور ایگزیکیٹو انجنئیرمنصورارشد پنسوتہ نے اس سنگل منصوبے کو تین حصوں میں Splitکرکے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کی سعی شروع کر دی۔کیونکہ PPRA رولز کے رول 9 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے منصوبوں کو چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا۔
 ٹینڈر کینسل
اسی طرح سنٹرل ڈویلپنٹ ورکنگ پارٹی نے سالم سے سرگودھا، براستہ بھلوال 47 کلومیٹر طویل روڈ کی تعمیر کے لئے 2 جون2021 کو 5ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دی۔تاہم چیف انجنئیر ہائی ویز نارتھ پنجاب وسیم طارق اور سپرنٹنڈنٹ انجنئیرشفقت حسین بخاری نے متعلقہ ایگزیکیٹو انجنئیر کی مبینہ ملی بھگت سے اس سنگل منصوبے کو بھی تین حصوں میں Splitکرکے قومی خزانے کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کی سعی شروع کر دی ہے اور سپلٹ شدہ الگ الگ گروپوں کے لئے ٹینڈر کی تاریخیں 26 اگست مقرر کر دیں۔
البتہ اب 26اگست کو ہونے والے ان ٹینڈرز کو کینسل کرکے پہلے پری کو آلیفکیشن کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔جس کے لیئے 30اگست کی حتمی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
 ٹینڈر کینسل
دوسری طرف سرگودھا ڈویژن میں لگ بھگ 10ارب روپے مالیت کے ٹینڈر 16اور 17اگست کو طے پائے تھے تاہم من پسند ٹھیکیداروں کو ٹینڈروں کی الاٹمنٹ اور بڑے پیمانے پر چیف انجنئیر وسیم طارق، ایس ای شفقت حسین بخار ی اور ایکسین منصور ارشد پنسوتہ کے خلاف غیر شفافیت کی شکایات سامنے آنے پر بیسیوں سکیمز پرمشتمل یہ ٹینڈر کینسل کردیئے گئے ہیں۔

 ٹینڈر کینسل
بتایا گیا ہے کہ چیف انجنئیر وسیم طارق،سپرنٹنڈنٹ انجنئیر شفقت حسین بخاری اور ایکسین منصور ارشد پنسوتہ وزیراعلیٰ ہاوس سے حال ہی میں تبدیل ہونے والے سیکرٹری طاہر خورشید اور بعض موجودہ اور سابقہ بیوروکریٹس کے چہیتے مانے جاتے ہیں۔اور وسیم طارق کے شفقت حسین بخاری اور منصور پنسوتہ کی ٹرانسفر بھی متوقع قرار دی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ایس ای ہائی ویز سرگودھا شفقت حسین بخاری کا کہنا تھا کہ 16اور 17اگست کو ٹھیکیداروں کے لڑائی جھگڑے کے باعث ٹینڈرز منسوخ کئے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت قریب 7ارب روپے بنتی ہے۔جبکہ سرگودھا،میانوالی، خوشاب اور سالم باراستہ بھلوال منصوبوں کے ٹینڈر منسوخ کردیئے گئے ہیں۔اور ان کی پہلے پری کو آلیفکیشن کی جائیگی جس کے لیے 30اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں