خبر پرایکشن 373

“رپورٹنگ” کی خبر پرایکشن۔فیصل آباد میں Un-Fedڈیٹاکی آڑ میں ہزاروں گاڑیوں کی بوگس فیڈنگ پر بڑی انکوائری شروع

شہباز اکمل جندران۔

رپورٹنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے میں خبر کی اشاعت کے بعد ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے فیصل آباد ڈائریکٹوریٹ میں بڑی جعلسازی کے خلاف بڑی انکوائری شروع ہوگئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن
ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صالحہ سعید کی کمزور اور ناقص سپروئین پر ڈائریکٹر ایکسائز فیصل آباد احمد سعید کہ سرزنش، ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ عاصم امین کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔ٹیم کے ممبران میں محمد عاکف اور تبسم جاوید شامل ہیں۔
 خبر پرایکشن
یکم جنوری 2019 سے تاحال فیصل آباد موٹر برانچ میں 2ہزار سے زائد گاڑیوں کے کوائف ان فیڈ ڈیٹا کی آڑ میں درج کیئے گئے جبکہ مبینہ طورپر ان میں سے زیادہ تر گاڑیوں کے کوائف بوگس اور جعلی تھے۔
خبر پرایکشن
بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد موٹر برانچ میں تعینات ایم ٹی سی ساجد گجر، نجم شاہ، بلال ارشد، صابر سیال، شریف کاٹھیا، محمد بلال،افتخار پنسوتہ، مہر ظہور احمد، حافظ حنیف، انسپکٹر ضیغم، ڈی پی او عمران خان و دیگر نے یکم جنوری 2019 سے تاحال 2 ہزار گاڑیاں ان فیڈ ڈیٹا کے خلاف فیڈ کیں۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ

اور مبینہ طور پر متعدد گاڑیوں کی کلاس چینج کی، متعدد گاڑیوں کی جگہ نان کسٹم اور سمگلڈ گاڑیوں کے کوائف فیڈ کئے۔متعدد گاڑیوں کا ٹوکن ٹیکس بوگس طریقے سے اپ ڈیٹ کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور متعدد چھوٹی گاڑیوں کی دستاویزات پر بڑی گاڑیوں کے کوائف فیڈ کر دیئے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
ذرائع کے مطابق موٹر برانچ فیصل آباد میں انٹرنل آڈٹ کی ذمہ داری اے ای ٹی او الطاف چیمہ کے فرائض میں شامل ہے۔لیکن موٹر برانچ میں لمبے عرصے سے متعین رہنے والے الطاف چیمہ متذکرہ اہلکاروں سے دوستانہ تعلقات رکھنے کی وجہ سے ان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی یا آڈٹ سے گریز کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ قریب 2 ہزار گاڑیوں کی فیڈنگ میں ہو نے والی بے ضابطگیاں ان کی نظروں سے اوجھل رہیں۔

ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے قائم کردہ ٹیم انتہائی تجربہ کار افسر وں پر مشتمل ہے جو اس سے قبل ملتان میں ان فیڈ گاڑیوں کی آڑ میںنہ طورپر ہونے والی جعلسازی بے نقاب کرچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں