ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن

“رپورٹنگ ڈاٹ کام” کی خبر پر ایکشن، ایک سے زائد چارج رکھنے والے ملازمین سے چارج واپس۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب رفاقت علی نے ایک ہی وقت میں دو یا دو سے زائد عہدوں پر کام کرنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان سے اضافی چارج واپس لیے لئے ہیں۔

ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن
ڈی جی ایکسائز کے حکم پر ای ٹی او طاہر محمود شہزاد سے ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس زون 4 راولپنڈی اور ای ٹی او مری بروری کا اضافی چارج واپس لے لیا گیاہے۔

ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن
جبکہ جونئیر کمپیوٹر آپریٹر کاشف کلیم جسے ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور قمر الحسن کا چہیتا قرار دیا جاتا ہے کے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی یے

کاشف کلیم بیک وقت دو اضلاع لاہور اور محکمے کے ہیڈ کوآرٹر میں تین عہدوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں، کاشف کلیم موٹر برانچ لاہور کی جوہرٹاون برانچ میں جونئیر کمپیوٹر آپریٹر کے ساتھ ساتھ سمارٹ کارڈز کی ڈیلیوری کا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے ہے جہاں ان پر شہریوں کو رشوت کے بغیر سمارٹ کارڈز ہینڈ اوور نہ کرنے کا بھی الزام ہے۔
ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن
اسی طرح جونئیر کمپیوٹر آپریٹر کاشف کلیم کو ڈائیریکٹوریٹ جنرل آفس میں بھی سمارٹ کارڈز کی ڈیلیوری کا مزید اضافی چارج “عنائیت” کیا گیا ہے۔جہاں سے پورے صوبے میں سمارٹ کارڈز کی ترسیل کی جاتی ہے۔اور الزام ہے کہ یہاں بھی کاشف کلیم رشوت کے بغیر کسی کو کارڈز جاری نہیں کرنے دیتے۔