شہباز اکمل جندران۔۔۔
رپورٹنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے میں خبر کی اشاعت کے بعد ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور متحرک ہو گیا۔محکمے کے ای ٹی او پروفیشنل ٹیکس محمد اعظم نے اے ہیمسن نامی پرائیویٹ کمپنی کو پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
اے ہیمسن پرائیویٹ لمیٹیڈ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ ایک معاہدے کا حصہ ہے۔جس کے تحت اے ہیمسن پرائیویٹ لمیٹیڈمحکمے کے لئے ہر طرح کی کمرشل ، نان کمرشل اور چھوٹی بڑی گاڑیوں کی دستاویزات کو سکین کرنے کرتی ہے۔
30 مئی 2018 کو ہونے والے اس معاہدے کے تحت ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن ، ٹرانسفر اور ڈپلیکیٹ کے وقت دستاویزات کو سکین کیا جاتا ہے۔اور سکیننگ کا یہ عمل اے ہیمسن نامی پرائیویٹ کمپنی کرتی ہے۔جس کے جواب میں ۔مذکورہ کمپنی فی پیج 15 روپے 50 پیسے چارجز وصول کرتی ہے۔
اے ہیمسن پرائیویٹ کمپنی دسمبر 2018 سے نومبر 2020 تک دو برسوں کے دوران 55 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مجموعی طور پر 8 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار کاغذات کی سکیننگ کرچکی ہے۔جس کے عوض محکمے نے کمپنی کو اب تک ایک ارب25 کروڑ، 66 لاکھ،83 ہزار 379 روپے ادا کیئے ہیں۔
تاہم اے ہیمسن پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے ناتورجسٹرڈ ہے اور نہ ہی کمپنی نے پروفیشنل ٹیکس ادا کیا ہے۔جس پر محکمے نے کمپنی کو ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھیج دیا ہے۔