ڈاکٹر شاہد صد یق

”رو ک سکو تو رو ک لو” حکومت پا نچ سا ل پورے کرے گی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مرکزی رہنما پی ٹی آئی ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ ”رو ک سکو تو رو ک لو” حکومت پا نچ سا ل پورے کرے گی،اقتدار کے مزے لینے والو ں کی جب پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں تھااس و قت فوج اچھی تھی، اپوز یشن جماعتو ں کی تحریک کی مثال ایسی ہی ہے کہ” چوروںکی بارات میں سبھی راجے” ۔

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اپوز یشن جماعتو ں کے جنر ل سٹور کا کو ئی بھی ایٹم کارآ مد نہیں ہے حکومت کیخلاف تحریک چلانا بچو ں کا کھیل نہیں ،پی ٹی آئی کو عوام نے ووٹ دے کر جس مقبو لیت سے نواز ہے اپوز یشن جماعتو ں کو وہ ہضم نہیں ہو رہی۔ عز ت اور ذ لت اللہ کے ہا تھ میں ہے اپوز یشن لاکھ جلسے بھی کر لے اللہ تعالی نے جو عمران خان کوعز ت دی ہے اپوز یشن وہ نہیں چھین سکتی۔

انہو ں نے کہاکہ اپوزیشن کا اکٹھ جوڑ چندروزکاہے سب سیا سی بو نے ایک دو سرے کو دھو کہ دے رہے ہیں ۔انتخابا ت کے موقع پر سب سیا سی بونے ایک دوسرے کے کر تو ت عوام کو بتا کر عوامی ہمدردی حا صل کرنے کی کو شش کریں گے لیکن اب عوا م باشعور ہو چکی ہے ان کے جھا نسے میں نہیں آئے گی۔ان شا ء اللہ پی ٹی آئی حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی۔