انتونیو گوٹریش

روہنگیا مہاجرین کے بحران کا فوری حل بہت ضروری ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (ر پورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش نے میانمار کے حکام پر زور دیا ہے کہ روہنگیا

مہاجرین کے بحران کے فوری حل کی ضرورت ہے اور تمام مہاجرین کی میانمار میں محفوظ، رضاکارانہ، باوقار اور مستحکم واپسی کی

صورتحال پیدا کی جائے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ پیغام گزشتہ روز میانمار کے روہنگیا

مسلمان اقلیتوں کو جانیں بچا کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے کے 3 سال مکمل ہونے پر جاری کیا۔ سیکرٹری جنرل کے

ترجمان سٹیفن دوجارک نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ فوری طور پر انسانیت سوز مصائب کے حل سے پہلے طویل مدتی

مفاہمت کے لئے احتساب ناگزیر ہے جس کی اصل ذمہ داری میانمار حکام پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ روہنگیا

بحران سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہے اور اس بحران کے حل، مستحکم ترقی، رخائن اور پورے میانمار میں امن و استحکام اور انسانی

حقوق کے لیے علاقائی رہنماؤں تمام شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اقوام متحدہ کے

اعدادوشمار کے مطابق اگست 2017ء سے اب تک میانمار کی ریاست رخائن سے 7 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ روہنگیا

مسلمان تشدد سے فرار ہو کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔