شعیب اختر

روہت اور کوہلی کے جانے سے ٹیم پر فرق پڑے گا، شعیب اختر

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی کے جانے سے بھارتی ٹیم پر فرق پڑے گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے دس سال کرکٹ کھیلی اور کافی سارا بوجھ اتارا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے 1990 سے 2000 تک وسیم اکرم اور وقار یونس نے آپ کو میچ جتوا کر دیے ہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بھارت کے لیے 2011 سے یہی کیا ہے ابھی بمراہ ٹیم میں نہیں ہے اب چار اسپنرز لگا کر اپنی مرضی کی وکٹ بنا کر حریف کو پھنسا سکتے ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت اچھا کھیل رہی ہے اور ان کے پاس چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا بہترین موقع ہے۔