رپورٹنگ آن لائن۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی روڈ چیکنگ مہم کئی دنوں سے ناکامی کا شکار ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر، ٹرانزکشن کے لئے آن لائن E-PAY ایپ کے ذریعے وصول کرتا ہے۔ تاہم گزشتہ کئی دنوں ای پے کے ذریعے ادائیگی کی صورت میں عوم الناس کو ای ہے آئی ڈی موصول نہیں ہورہا جس کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے کہ ای پے اپلیکیشن ہیک ہوچکی ہے۔
پنجاب کے طول و عرض سے الیکٹرانک پیمنٹ کرنے والے شہریوں کی طرف سے ادائیگی کے باوجود گاڑیوں کی ٹرانسفر و ٹرانزکشن کے لئے مطلوبہ آئی ڈی موصول نہ ہونے اور روز روز دفتر کے چکر لگانے اور دھکے کھانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔
ایک شہری نے بتایا کہ گاڑی نمبری
FDA-14-583
ALV 949
AMU 950
AEG 440
AAU 465
سمیت دیگر سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر کے لئے خریدار ای پے کے ذریعے ادائیگی کر چکے ہیں لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی انہیں آئی ڈی موصول نہیں ہوئی۔
ادھر ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر میں جاری روڈ چیکنگ مہم کے دوران ٹوکن ٹیکس کے نادہندگان کو فوری ادائیگی کے لئے مجبور کیا جاتا لیکن ای پے پر ادائیگی کے باوجود شہریوں کو ناں پیمنٹ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جس سے شہریوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اہلکار بھی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں