لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روڈ انفراسٹرکچر، جدید اسپتالوں کے قیام کے منصوبوں سے ترقی آئے گی۔
جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صاف پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا، وزیر اعظم عمران خان کی سیالکوٹ آمد اور تاریخی پیکج دینے پر مشکور ہوں، دیہی حلقہ کوبے چک میں اراضی ریکارڈ سینٹر کا قیام عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔
انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ کی ترقی کے سفر میں اقبال کے شاہین اپنے کپتان کے شانہ بشانہ شہرِ اقبال کی حقیقی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔









