میاں زاہد حسین

روپے کی قدر میں کمی سے پیداوار اور عوام کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے،میاں زاہد حسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلکچوئلز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر کو کنٹرول کیا جائے، روپے کی قدر میں کمی سے درآمدات مہنگی ہو رہی ہیں جس سے پیداوار اور عوام کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے، نجی شعبہ بجلی تو پاکستان میں پیدا کر رہا ہے مگر غیر ملکی فیول کی ادائیگی ڈالروں میں ہونے کی وجہ سے بجلی مہنگی ہو رہی ہے جو ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹ ہے، بجلی کی قیمت کم کرنے کیلئے بجلی چوری اور لائن لا سز کو روکنا ضروری ہو ہے۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں شرح سود کم کرنے سے کاروبار میں بہتری ہوگی اور انویسٹمنٹ بڑھنے کے امکانات ہیں جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کیلئے ایکسپورٹ میں اضا فہ بے حد ضروری ہے جس کے لئے ایکسپورٹرز کیلئے موزوں ماحول فراہم کرنا ہوگا جس میں بجلی و گیس کی منا سب قیمت اور سیلزٹیکس، انکم ٹیکس اور ڈی ایل ٹی ایل کی فوری ادا ئیگی شامل ہے۔