شہباز گل

روپیہ ایشیا کی بدترین کارکردگی والی کرنسی بن چکا ہے، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ روپیہ ایشیا کی بدترین کارکردگی والی کرنسی بن چکا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کو اس رجیم چینج آپریشن میں بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے ، تنکا تنکا کر کے جوڑے گئے آٹھ ارب ڈالر زر مبادلہ اڑا دیا گیا ہے جبکہ روپیہ ایشیا کی بدترین کارکردگی والی کرنسی بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہو چکی ہے، قابض ٹولہ تو بے حس ہے، غلطی سدھارنے کی بجائے عدلیہ پر تنقید کر رہا ہے۔