اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم قدم ہے، روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ بنانے اور رقم بھجوانے میں تیزی آ رہی ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی صورت میں قیمتی اثاثے کا شکر گزار ہوں، روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ میں کل تک 20کروڑ ڈالر کے فنڈز بھیجے گئے، پہلے 76دنوں میں 10کروڑ ڈالر، اگلے 28 روز میں 10 کروڑ ڈالر آئے۔