روشن ڈیجیٹل اکانٹ

روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں ایک ارب ڈالرجمع کرائے گئے، اوورسیزپاکستانیوں نےرقوم7ماہ کی مدت میں پاکستان بھیجیں، سینیٹرفیصل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں ایک ارب ڈالرجمع کرائے گئے، اوورسیزپاکستانیوں نےرقوم7ماہ کی مدت میں پاکستان بھیجیں۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر کے 170 ممالک سے 120،000 سے زیادہ اکانٹ کھولے گئے ہیں اور 1 بلین ڈالر سے زیادہ وصول ہوچکے ہیں جبکہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری 646 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور آر ڈی اے کے توسط سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری 1.6ارب ڈالرزتک پہنچ گئی ہے۔

سینیٹرفیصل جاوید نے مزید کہا روشن سماجی خدمت کے تحت آر ڈی اے ہولڈرز بینکوں کے پورٹل کے ذریعے بہت آسانی سے چندہ ، زکوہ وغیرہ دے سکیں گے جبکہ روشن اپنی کارپروگرام کے تحت اوورسیزپاکستانی کم مارک اپ پرگاڑی حاصل کرسکیں گے اور پاکستانی بینک اوورسیزپاکستانیوں کوگاڑی فوری ڈلیورکریں گے۔