ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو یقین ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں کامیاب ہوگا۔
نئے سال کے موقع پر اپنی قوم سے خطاب کے دوران پیوٹن نے یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کو ہیرو قرار دیتے ہوئے عوام سے ان کی حمایت کی اپیل کی ہے۔
پیوٹن نے فوجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر اور اپنی فتح پر یقین ہے۔









