روس 204

روس یوکرائنی سرحد سے فوج ہٹائے، جرمن چانسلر اور امریکی صدرکا ٹیلی فونک رابطہ

برلن (رپورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر انجیلامیرکل اور امریکی صدر جوبائیڈن نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوجیں ہٹائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن حکومتی ترجمان نے بتایاکہ دونوں رہنمائوں کی ٹیلی فونک گفتگو میں مطالبہ کیا گیا کہ ماسکو کشیدگی کم کرنے میں مدد کرے۔ وائٹ ہائوس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر روسی اقدامات کے نتائج پر بات کی تھی۔ یوکرائن کے مطابق اس وقت 40 ہزار سے زائد روسی فوجی اس وقت اس کی سرحد پر جمع ہیں۔ ماسکو نے اسے تربیتی مشن قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں