نیٹو

روس کی جنگ یوکرین سے باہر نہیں جانی چاہیے، نیٹو

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)نیٹو نے کہا ہے کہ روس کی جنگ یوکرین سے باہر نہیں جانی چاہیے، لٹویا کے دورے پر موجود نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کا حملہ بدترین مصائب اور تباہ کن اثرات کا سبب بنا ہے۔

ان کے مطابق مستند اطلاعات ہیں کہ روس یوکرین میں شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ تنازع یوکرین سے آگے نہ بڑھنے پائے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو اپنے اتحادی علاقوں کے ایک ایک انچ کی حفاظت اور دفاع کرے گا، روس سے مطالبہ ہے کہ یوکرین تنازع کو فوری ختم کیا جائے۔