بائیڈن 108

روس کا یوکرینی علاقوں سے الحاق تسلیم نہیں کریں گے، بائیڈن

واشنگٹن( رپورٹنگ آن لائن )امریکی وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ روس کے ساتھ یوکرینی علاقوں کے مبینہ الحاق کی حمایت کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے یا ملک پر سخت پابندیاں عایدکرنے کے لیے امریکا کی مسلسل تیاری جاری ہے۔

امریکی صدرنے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے علاقوں کے روس سے الحاق کے فیصلے کو کسی صورت میں بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں