دمتری پیسکوف 46

روس کا امریکا کی طرف سے کیوبا کی ممکنہ ناکہ بندی کی خبروں پر تشویش کا اظہار

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس نے امریکا کی طرف سے کیوبا کی ممکنہ ناکہ بندی کی خبروں کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔تاس کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ کیوبا کی ممکنہ امریکی ناکہ بندی کی اطلاعات تشویش کا باعث ہیں۔

کیوبا کی ناکہ بندی کرنے کے مبینہ امریکی منصوبوں بارے امریکی میڈیا کمپنی کے مضمون پر تبصرہ کرتے ہوئے روسی ترجمان نے کہا کہ ہم نے ایسی بہت سی رپورٹس دیکھی ہیں اور وہ تشویشناک ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ ہمارے کیوبا کے ساتھی اپنے مفادات اور اپنی آزادی کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیوبا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بھی بہت اہمیت دیتے ہیں۔

پولیٹیکو نے پہلے اطلاع دی تھی کہ امریکی حکومت کیوبا پر تیل کی ترسیل کے حوالہ سے پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے اور طویل مدت میں کیوبا کی مکمل ناکہ بندی کا مقصد جزیرے کی کمیونسٹ حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔ اس کے جواب میں کیوبا کے حکام نے کہا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ بات چیت نہیں کر رہے ہیں لیکن وہ سنجیدہ اور ذمہ دارانہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں