امریکا

روس پر بہترین مالیاتی پابندیوں کے پیکج پر کام کر رہے ہیں،امریکا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے خلاف مالیاتی پابندیوں کے ایک پیکج پر کام کر رہا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے یوکرین کی سرحد پر مزید روسی افواج کی نقل و حرکت کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا لیکن انہوں نے نشاندہی کی کہ انٹیلی جنس معلومات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ماسکو نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ روس نے اپنے دسیوں ہزار فوجی یوکرین کی سرحدوں پر تعینات کیے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ بات چیت سے ہٹ کر کسی بھی روسی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ ساتھ ہی خبردار کیا کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملہ کیا گیا تو امریکا سخت رد عمل ظاہر کرے گا۔ روس کا حملہ یوکرین کے لیے تباہ کن ہو گا۔ یہ کہ امریکا روس کے کسی بھی اقدام کا یورپ کے ساتھ مل کر مقابلہ کرے گا۔