واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ روس نے یوکرین کے ساتھ اپنی جنگ میں مذاکرات کے تحت طے شدہ تصفیے کے حوالے سے”خاطر خواہ رعایتیں”کی ہیں۔
انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تنازع کے خاتمے کی جانب واضح شواہد نہ ہونے کے باوجود پیش رفت جاری ہے۔وینس نے کہا، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کئی رعایتیں دی ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ یوکرین کو آئندہ کی روسی جارحیت کے خلاف حفاظتی ضمانتیں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں روسیوں نے اس تنازع کے ساڑھے تین سالوں میں پہلی بار صدر ٹرمپ کو اہم رعایتیں دی ہیں۔
“انہوں نے مزید کہاکہ “انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ وہ کیئف میں کٹھ پتلی حکومت قائم نہیں کر سکیں گے۔ یقینا یہ شروع میں ایک بڑا مطالبہ تھا۔ اور اہم بات ان کا یہ تسلیم کرنا ہے کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کے لیے کچھ حفاظتی ضمانت بھی ہو گی۔”