روسی وزارت خارجہ

روس نے اعلی سفارت کار سمیت نو جاپانی شہریوں پر پابندی عائد کر دی

ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس نے اعلی سفارت کار سمیت نو جاپانی شہریوں پر پابندی عائد کر دی۔

عرب ٹی وی کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ جاپان کی پابندیوں کے جواب میں وزیر خارجہ تاکیشی ایویا سمیت نو جاپانی شہریوں کے روسی داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

وزارت نے کہاخصوصی فوجی آپریشن کے سلسلے میں ہمارے ملک کے خلاف جاپان کی طرف سے کی گئی پابندیوں کی جاری پالیسی کے جواب کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اس فہرست میں یوکرین میں جاپان کے سفیر ماساشی ناکاگوم ، سابق سفیر کونینوری ماتسودا، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے سینئر نائب صدر شوہی ہارا ، یوکرین میں انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے سربراہ ہیدیکی، آئی ایچ آئی کے اعلی عہدیداران اور سائبرن لمیٹڈکے اعلی افسران بھی شامل ہیں۔