روس

روس سے کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا مشورہ

کیف(ر پورٹنگ آن لائن)یوکرین میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کی سیکیورٹی صورتحال غیر متوقع ہے۔یوکرین کی سیکیورٹی صورتحال کسی وقت بھی خراب ہوسکتی ہے لہذا امریکی شہری یوکرین سے جانے پر غور کریں۔