واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے سربراہوں سے میونخ میں ملاقات ہوگی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میونخ اجلاس میں سعودی عرب بھی شرکت کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات میں یوکرین کو شامل کریں گے۔امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے نامزد رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی بطور وزیر صحت توثیق کر دی۔