ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس اور چین کی بحری افواج کی مشترکہ مشق میری ٹائم کوآپریشن 2025 کی افتتاحی تقریب روس کے مشرقی شہر ولادی ووستک میں منعقد ہوئی ، مشق 3 تا 5 اگست تک بحیرہ جاپان میں ہو گی ۔
عرب ٹی وی کے مطابق روسی پیسفک فلیٹ کی پریس سروس نے بتایا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دو جنگی بحری جہاز، ایک آبدوز اور دو ریسکیو و معاون جہاز روس کے ساحلی شہر ولادی ووستک میں مشق میں حصہ لینے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔
یہ مشقیں روس کے وائس ایڈمرل ڈینس بریزووسکی اور چین کے وائس ایڈمرل لیو زیزھو کی قیادت میں ہوں گی۔ روس کے وائس ایڈمرل ڈینس بریزووسکی نے مشقوں میں حصہ لینے والے عملے سے خطاب میں کہا کہ یہ مشقیں دفاعی اور امن قائم رکھنے کے مقاصد کے تحت کی جا رہی ہیں۔








