روس 122

روس امن کی راہ میں رکاوٹ ہے، امریکی وزیر دفاع

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ روس مشرقی یوکرائن میں امن کی راہ میں حائل ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے روس پر سخت نکتہ چینی کی۔ آسٹن نے کہا کہ ماسکو یوکرائن کے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کی خواہش کو کسی بھی صورت میں ویٹو نہیں کرسکتا۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس اس خطے میں امن کی راہ میں رخنہ بنا ہوا ہے۔

آسٹن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب آندرئیے ٹاران کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا،یہ بات بالکل واضح رہنی چاہئے کہ یہ جنگ روس نے شروع کی ہے اور روس اس کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔آسٹن نے مزید کہاکہ ہم ایک بار پھر روس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کریمیا پر اپنا قبضہ ختم کرے، مشرقی یوکرائن میں جنگ کو روک دے، بحیرہ اسود اور یوکرائینی سرحد کے علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی اپنی سرگرمیاں بند کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں