مائیک پومپیو

روس امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کے لیے معاوضہ دے رہا ہے تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پومپیو

واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کو افغانستان

میں طالبان کو رقم دینے کے بدلے امریکی یا دیگر غیرملکی فوجیوں کو قتل کرنے بارے سنگین نتائج سے خبردار کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ

کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز جمہوریہ چیک کے سرکاری دورے کے دوران اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ

اگر روس افغانستان میں امریکی یا دیگر غیرملکی فوجیوں کو قتل کرنے کے لیے معاوضہ دے رہا ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا

ہو گی اور انہوں نے اس متعلق روسی وزیر خارجہ کو اس متعلق خبردار کردیا ہے اور امریکہ کے لیے ایسے اقدامات یا رویے ناقابل

قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ ہماری فوج نے سینیئر عہدیداروں سے اس متعلق بات کی ہے اگر ایسا ہے تو ہم

ایسے اقدامات کو برداشت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی اور یورپیئن انٹیلی جینس ذرائع کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ

امریکہ روس پر لگائے گئے الزام کہ اس نے افغانستان میں امریکی اور اتحادی فوجیوں کو قتل کرنے کے لیے طالبان کی

حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں معاوضہ دیا کی تحقیقات کر رہا ہے۔