روسی وترک صدور

روسی وترک صدورکا ٹیلی فونک رابطہ،افغان معاملے پر گہرے تعاون پر آمادہ

ماسکو (ر پورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن نے افغانستان کے معاملے پر باہمی تعاون میں اضافے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ صدر پوٹن نے انسداد دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے معاملات پر خصوصی زور دینے کا کہا۔

ایردوآن نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت مخلوط اور تمام افغانوں کی نمائندگی پر مبنی ہونا چاہیے۔ اس سے قبل ایردوآن نے کہا تھا کہ ان کا ملک اب بھی کابل ایئرپورٹ کی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔