ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے یوکرین تنازعہ حل کرنے کے امکانات اور پیر کو ترکیہ میں روس یوکرین-مذاکرات منعقد کرنے پر تبادل خیال کیا،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات روسی وزارتِ خارجہ نے بتائی۔
وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا، یوکرین کے بحران سے متعلق صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس وی لاوروف اور مارکو روبیو نے یوکرین تنازعے کے حل سے متعلق مختلف اقدامات پر بھی تبادل خیال کیا جن میں دو جون کو استنبول میں براہِ راست مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ روبیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روس اور یوکرین کے درمیان براہِ راست مذاکرات جاری رکھنے کے مطالبے کا اعادہ کیا تاکہ پائیدار امن کا حصول ممکن ہو۔ محکمے نے نوٹ کیا کہ یہ روس کی درخواست پر کیا گیا
۔وزارت نے یہ بھی کہا کہ گفتگو کے دوران روبیو نے ان ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا جو دو پلوں کو دھماکے سے اڑا دینے کے نتیجے میں ہوئیں۔ یہ دھماکے یوکرین کی سرحد سے متصل الگ الگ روسی علاقوں میں ہوئے۔روس پر زور دیا گیا کہ مجاز ادارے مکمل تحقیقات کے ساتھ آگے بڑھیں گے اور نتائج شائع کیے جائیں گے۔ قصورواروں کی نشاندہی کر کے بلا شبہ انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔