واشنگٹن (ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ انہوں نے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت اور سابق وزیر خارجہ ہیلی کلنٹن کی جانب سے سرکاری ای میلز کے لیے نجی سرورکے استعمال کی تحقیقات سے متعلق تمام دستاویز کی رازداری کو بڑھا دیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے سرکاری ٹویٹر اکائونٹ پر کی گئی ٹویٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ میں امریکی تاریخ کے سب سے بڑے سیاسی جرم یعنی روسی دھوکے اور ہیلری کلنٹن کے نجی ای میل کے اسکینڈل سے متعلق تمام دستاویزات کی رازداری کو بڑھانے کی مکمل طور پر اجازت دے دی ہے، کوئی وضاحت نہیں،