ڈونلڈ ٹرمپ

روسی صدر کے ساتھ ہمارے ایلچی کی بات چیت نتیجہ خیز رہی، ٹرمپ

واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ان کے ایلچی اسٹیو وٹ کوف کی بات چیت بہت اچھی، نتیجہ خیز اور تعمیری تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھاکہمیں نے پڑھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے میرے معزز سفیر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کا نو گھنٹے سے زیادہ انتظار کیا، جب کہ حقیقت میں کوئی انتظار نہیں تھا۔

انہوں نے لکھاکہ دوسری ملاقاتیں دوسرے روسی نمائندوں کے ساتھ ہوئیں لیکن وہ بہت نتیجہ خیز تھیں۔انہوں نے کہا کہ چیزیں تیزی سے اور مثر طریقے سے چلی رہی ہیں۔ تمام اشارے بہت اچھے لگتے ہیں۔