ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش کااظہارکیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہتر ہو گا کہ ہم ملیں اور دونوں کی دلچسپی کے تمام مسائل پر پرسکون بات چیت کریں۔
صدر ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے صدر پیوٹن نے کہاکہ موجودہ امریکی صدر کے ساتھ ہمیشہ سے ہمارا کاروبار جیسا، عملی اور اعتماد کا رشتہ رہا ہے۔انہوں نے 2020کے امریکی صدارتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ان سے اختلاف نہیں کر سکتا کہ اگر وہ صدر ہوتے اور 2020میں ان سے فتح نہ چھینی جاتی تو 2022میں یوکرین روس تنازع سے بچا جا سکتا تھا ۔