ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ان بڑھتی ہوئی آوازوں میں اپنی آواز شامل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین تنازع میں جاری کشیدگی اور پر تشدد واقعات کو فوراً روکا جائے جن کے بارے میں انہوںنے کہاہے کہ انھی واقعات کی وجہ سے ‘ بڑی تعداد میں پر امن افراد کی جانیں گئی ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں،ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ دونوں فریقین کی جانب سے پرتشدد اقدامات کو بند ہونا چاہیے اور اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل ڈھونڈنا چاہیے۔
