ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روسی صدر پیوٹن نے نیٹو پر روس کے حملوں کی تیاری کو بکواس قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوچی میں خارجہ پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ یورپی ملک جو کہہ رہے ہیں وہ خود بھی اس پر یقین نہیں رکھتے کہ روس حملہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ واقعی اس پر یقین رکھتے ہیں تو یا تو وہ انتہائی نااہل ہیں یا پھر وہ صرف بیایمان ہیں۔
یورپ کی فوجی تیاریوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس رجحان پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور خبردار کیا کہ جوابی اقدامات فوری اور تیز ہوں گے۔