واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے استقبال کے دوران طاقت کا اظہار کیا یا نہیں؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریڈ کارپٹ پر امریکی اور روسی صدر موجود تھے کہ اس دوران امریکی جنگی طیارے روسی صدر کے سر کے اوپر سے گزرے۔عام طور پر ایسا مہمان نوازی اور عزت دینے کا اظہار سمجھا جاتا ہے۔اس موقع پر حیران کن بات یہ تھی کہ ان امریکی طیاروں میں بی ٹو اسٹیلتھ بمبارطیارہ بھی تھا۔
سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیوز بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہیں۔صارفین کا کہنا تھا کہ اہم ترین شخصیات کی ملاقات کے مواقع پر ایسا عام سی بات ہے جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی خیال ہے کہ امریکا کی جانب سے ایسا کرنا طاقت کا مظاہرہ ہوسکتا ہے۔









