کیف (رپورٹنگ آن لائن )یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے زور دے کر کہا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے براہِ راست ملاقات کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی کوئی بھی سنجیدہ کوشش صرف پوتین سے بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے، کیونکہ صرف وہی اس پر عمل درآمد کا اختیار رکھتے ہیں۔کیف میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ “اگر جنگ بندی پر بات ہونی ہے تو صرف روسی صدر کرسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک اس ملاقات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔
یوکرینی صدر کو توقع ہے کہ اگر روس نے مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی تو امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے اس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، خصوصا اگر استنبول میں طے شدہ بات چیت نہ ہوئی تو امریکہ کی روس کے حوالے سے پالیسی بدل سکتی ہے۔