روس 160

روس، یوکرین آئندہ مذاکرات مقبوضہ بیت المقدس میں کرانے کی تجویز

کیف(ر پورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس سے آئندہ مذاکرات مقبوضہ بیت المقدس میں کرانے کی تجویز دی ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے روس اور یوکرین کے آئندہ مذاکرات مقبوضہ بیت المقدس میں کرائے جانیکی تجویز دی ۔انہوں نے کہا کہ روس کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے اور جنگ کو جاری رکھیں گے، یوکرین کی آزادی ہی مستقبل میں مغربی دنیا کی آزادی کا تعین کریگی۔

یوکرینی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین کے تمام شراکت دار یوکرین کی فضائی حدود بند کردیں، یوکرین کی فضائی حدود بند نہ کرنے پر مغرب کو انسانی بحران کا کچھ حصہ بھگتنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ روسی افواج کی صف بندی میں مشکلات کا پتہ چلا ہے، روسی فوج نے حملے کے دوران میئر کو اغوا کرلیا، جس کی آزادی کے لیے فرانسیسی صدر سے مدد مانگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں