ٹیکسٹائل پالیسی

رواں ہفتے حکومت 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری دے گی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) حکومت 5سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی اسی ہفتے منظوری دے گی، نئی پالیسی سے سرمایہ کاری اور لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرا ئع کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی ٹیکسٹائل پالیسی میں برآمدات کا ہدف 20 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے، پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے۔ ذرائع وزارت ٹیکسٹائل نے بتایا کہ پالیسی میں گیس بجلی اور دیگر ڈیوٹیوں میں کمی شامل ہے۔

بند ٹیکسٹائل ملز کی بحالی کا پلان بھی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے۔پالیسی سے نئی سرمایہ کاری اور لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا۔