اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی تجارتی خسارہ 105فیصد سے تجاوز ا کر گیا دارہ شماریات نے تازہ ترین تجارتی اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق پہلی ششماہی میں درآمدات کا حجم 40 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا،گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں درآمدات 24 ارب 45 کروڑ ڈالر تھیں،پہلی ششماہی میں درآمدات میں 65.94 فیصد اضافہ ہوا،پہلی ششماہی میں برآمدات 15 ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال برآمدات 12 ارب 11 کروڑ ڈالر تھیں،گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 24.71 فیصد اضافہ ہوا،پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 25 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا،
پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 106.40فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ،گذشتہ مالی سال پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 12ارب 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ،دسمبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 74 کروڑ ڈالر رہا،دسمبر2020 میں برآمدات 2 ارب 90 کروڑ 10 ڈالر رہیں،دسمبر 2021 میں درآمدات 7 ارب 59 کروڑ 70 ڈالر رہیں،دسمبر2020 میں درآمدات 4 ارب 98 کروڑ 60 ڈالر رہیں،دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔