اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دورا ن آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 14 فیصد کمی ہوئی ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا سمتبر 2020 میں کمپنی کی خالص آمدنی 23 ہزار 427 ملین روپے تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا ستمبر کے دوران او جی ڈی سی ایل کو 27 ہزار 316 ملین روپے بعد از ٹیکس آمدنی ہوئی تھی۔
اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کےدوران او جی ڈی سی ایل کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 3ہزار 889 ملین روپے یعنی 14 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعد از ٹیکس آمدنی میں کمی کے نتیجہ میں او جی ڈ ی سی ایل کی فی حصص آمدن بھی 6.35 روپے کے مقابلہ میں 5.45 روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔