پیٹرول کی قیمت 141

رواں مالی سال میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)رواں مالی سال پاکستان میں اب تک پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔دستاویزات کے مطابق مالی سال 2021-22 میں اب تک پیٹرول 35 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔یکم جولائی سے اب تک ڈیزل 30 روپے 7 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا جبکہ مٹی کا تیل 34 روپے 64 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

دستاویزات کے مطابق یکم جولائی سے اب تک لائٹ ڈیزل آئل 34 روپے 36 پیسے مہنگا ہو چکا۔یاد رہے کہ حکومت کی طرف رات گئے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں